اسرا بلگیچ نے لباس پر تنقید کرنے والے صارف کو جھاڑ پلا دی

شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں ارطغرل کی شریکِ حیات حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بلگیچ نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والے پاکستانی صارف کو جواب دے کر خاموش کروا دیا.

گزشتہ روز اسرا بلگیچ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ پر علی نامی پاکستانی صارف نے اسرا بلگیچ کے مغربی لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حلیمہ باجی ایسا لباس زیب تن نہ کیا کریں یہ اچھا نہیں۔

تُرک اداکارہ اسرا نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک مشورہ ہے کہ براہ مہربانی آپ مجھے فالو نہ کریں شکریہ۔

اسرا بلگیچ عام زندگی میں مغربی لباس زیب تن کرتی ہیں اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس پر کئی پاکستانی مداح تنقید اور غم و غصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

اِس سے قبل بھی اسرا بلگیچ نے مغربی لباس میں ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے کمنٹس سیکشن آف کر دیا تھا.

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی اسرا بلگیچ کو پاکستانی عوام بہت زیادہ پسند کرتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے ارطغرل غازی کا سیزن ون اختتام پزیر ہو چکا ہے، جبکہ سیزن ٹو جاری ہے.

ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستانی عوام خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوا اور بہت پسند بھی کیا گیا ہے.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔