ارطغرل غازی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر، پاکستان آمد متوقع

شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے.

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے تُرک اداکار انگین التان کے نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، تاہم وہ جلد پاکستان آئیں گےاور نجی سوسائیٹی میں قائم بلیو مسجد کے ریپلیکا کا افتتاح بھی کریں گے.

انگین التان کے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ اُنہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کر دیا گیا ہے.

یہ پڑھیں: ارطغرل غازی کے ہیرو نے 3 بیمار بچوں کی خواہش پوری کردی

واضح رہے کہ انگین التان نے پاکستان میں موجود شدید بیمار بچوں سے لائیو ویڈیو کے زریعے ملاقات کی تھی تاہم اس وقت بھی یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پاکستان آئینگے لیکن انہوں نے لائیو ویڈیو کے زریعے بچوں سے ملاقات کی تھی.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔