ارتغرل اور حلیمہ سلطان کے پشاور زلمی سے منسلک ہونے کے اشارے مل گئے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی میں ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی میں ارتغرل اور حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والے اینجن التان دوزیاتان اور اسراء بلجیک کے شامل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں.

اس بات کا اشارہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے 2 ٹوئٹز میں دیا ہے.

گزشتہ دنوں جاوید آفریدی نے یہ ٹوئٹ کیا تھا کہ اگر ارتغرل پشاور زلمی میں بطور برینڈ ایمبیسیڈر شامل ہو جائیں تو کیسا رہے گا؟

جس پر پشاور زلمی اور ڈرامہ ارتغرل غازی کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حامی بھری تھی.

اب جاوید آفریدی نے اپنے نئے ٹوئٹ میں یہ پوچھا ہے کہ اگر حلیمہ سلطان کو بھی برینڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش دیں تو کیسا رہے گا ؟

اس پر پاکستانی کرکٹ شائقین کے بڑی تعداد میں کمنٹز آنا شروع ہوگئے.

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا ہو اگر ان کے ساتھ بامسی, تُرگت اور روہان بھی ہوں ؟

ایک صارف نے مزاقاً لکھا "ضرور لیکن اس بارے میں شان شاہد کو مت بتا دیجئیے گا.”

ایک صارف نے کہا کہ جاوید بھائی باقی ٹیموں کے لیے بھی کسی کو چھوڑ دیں.

اسکے علاوہ کچھ صارفین کا یہ بھی موقف تھا کہ سپر لیگ میں پاکستانی ٹیمز کے برینڈ ایمبیسیڈرز بھی پاکستانی ہی ہونے چاہیے.

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ثناء مریم

ثناء مریم ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہونرز کر رہی ہیں. نیوز ویبسائٹز اور اخبارات کیلیے نیوز رائیٹنگ اور رپورٹنگ کر چکی ہیں. آرٹیکل رائیٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور مختلف اخبارات کے لیے آرِیکلز لکھتی بھی رہی ہیں.حالات و واقعات کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اس ہی شعبے کو اپنائے رکھنا چاہتی ہیں.

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔