اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عاصم اور میں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم صرف دوست ہیں۔

گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ نظر آئے۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں۔

دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر کئی انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔

عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ کے چاہنے والوں کو اب بس ان کی شادی کا ہی انتظار تھا۔

لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں۔ جس دوران آئمہ نے عاصم اور ہانیہ کے تعلقات سے متعلق سوال کیا۔

سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ ‘عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘عاصم اظہر اور میں بہت اچھے دوست ہیں اور حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے حاضر ہیں’۔

ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے حوالے سے میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم متعدد برانڈز کے فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ جب کہ دونوں نے فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ واک بھی کی تھی۔

ہانیہ عامر حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ کی ویڈیو میں بھی آئی ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

حرا اسحاق

حرا اسحاق نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ہے۔ صحافت کے شعبے سے پچھلے پانچ سال سے وابستہ ہیں، طالبِ علمی کے زمانے سے ہی کالمز، آرٹیکلز اور مضامین لکھتی رہی ہیں۔ رائنٹنگ کے علاوہ رپورٹنگ کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے لیئے کام کرتی رہی ہے۔ ایک صحافی اور بلاگر کی حیثیت سے معاشرتی مسائل پر گہری نِگاہ رکھتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔