اداکارہ منال خان رشتہ ازداوج میں بندھ گئیں

اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھ گئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازداوج میں بندھ گئے۔ اداکارہ کی شادی کی رسومات 8 ستمبر سے شروع ہوئی تھیں ۔

شادی کی رسومات اور تصاویر کو مداحوں نے بے حد سراہا اور جوڑے کو مبارکباد دی۔

شادی کی تقریب میں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی ندا یاسر، صبور علی، کنزہ ہاشمی، اقراء یاسر سمیت دیگر اداکاراوُں نے شرکت کی۔

منال خان روایتی سرخ جوڑے میں نہایت خوش نظر آئیں جبکہ احسن محسن اکرام بھی سیاہ لباس میں بے حد شاد تھے۔

اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن کی شادی کے لئے سنہرہ اور نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جس میں وہ نہایت حسین لگ رہی تھیں، جبکہ انکے شوہر اداکار منیب بٹ نے اپنے لئے سفید رنگ کا لباس چنا تھا۔

مداحوں نے ان کی شادی کی رسومات اور تصاویر کو بے حد سراہا اور ساتھ ہی ان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عذرا ناز

عذرا ناز شعبہ صحافت سے گذشتہ تین سال سے وابستہ ہیں۔ نیوز ویب سائٹ اور اخبارات میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں، آرٹیکل رائٹنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اردگرد کے مسائل کو قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو اس شعبے سے وابستہ رکھے ہوئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ