اب مزیدار پین کیک جھٹ پٹ ناشتے میں تیار کریں

ناشتے میں انڈا پراٹھا نہیں کھایا جاتا تو کوئی بات نہیں اب جھٹ پٹ مزیدار پین کیک ناشتے میں تیار کریں اور لطف اٹھائیں

اجزاء:

میدہ ایک کپ

انڈہ ایک عدد

بیکنگ پاؤڈر 2 چائے کےچمچ

مکھن پگھلا ہوا 2 کھانے کے چمچ

باریک چینی 2 کھانے کے چمچ

دودھ ¾ کپ یا ضرورت کے مطابق

تیل گریسنگ کے لیے

ترکیب:

ایک پیالے میں میدہ ، بیکنگ پاؤڈر، باریک چینی ڈال کر مکس کریں اب اس میں انڈہ، دودھ اور مکھن شامل کریں اور اچھی طرح وسک کی مدد سے مکس کرلیں تاکہ ہموار پیسٹ بن جائے۔

اب نان سٹک فرائنگ پین لیں اور تیل کی مدد سے اسے ہلکا سا گریس کر کے اچھے سے گرم کر لیں اب فرائنگ پین میں ¼ کپ آمیزہ ڈال دیں اور اسے ہلکی آنچ پر پکنے دیں، جب پین کیک کی اوپری سطح پر ببلز آجائیں تب اسے پلٹ دیں اور پھر 2 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

پین کیک جب دونوں طرف سے پک جائے تو پین کیک پر شہد اور مکھن ڈال کر ناشتے میں پیش کریں۔

اس آمیزے سے 4 بڑے جبکہ 10 چھوٹے پین کیک تیار کیے جا سکتے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔