آڑو کے حیران کن فوائد

گرمیوں کے موسم میں بہت سے پھل لذت سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں سے ایک آڑو بھی ہے۔ جی ہاں آڑو، آڑو کو فارسی زبان میں تفتالو اور انگریزی میں پِیچ کہتے ہیں آڑو لذت سے بھرپور تو ہوتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں جن سے زیادہ تر لوگ انجان ہوتے ہیں۔
تو چلیں آج آڑو کے ایسے حیران کن فوائد آپ کو بتائیں گے کہ جو لوگ اس پھل کو ذیادہ پسند نہیں کرتے وہ بھی شوق سے اس پھل کو کھائیں گے۔

غذائی اجزاء سے بھرپور:

آڑو وٹامنز، منرلز سے مالا مال پھل ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے ۔

ایک درمیانے آڑو میں تقریباً ۵۸ کیلوریز جبکہ ۱ گرام سے کم فیٹ پایا جاتا ہے۔ آڑو فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ اس پھل میں پروٹین، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن کے بھی موجود ہوتا ہے۔آڑو میں فولیٹ، کولین، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

گرمیوں میں آڑو کا استعمال معدے کی صحت کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ آڑو کی تاثیر ٹھنڈی ہونے کے سبب یہ جسم میں پیدا ہونے والی گرمی کو بھی دور کرتا ہے۔

آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنائے:

آڑو میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

عمل انہضام کو بہتر بنائے:

ماہرین کے مطابق جو لوگ امراضِ معدہ، جگر اور دائمی قبض کے مریض ہیں ان کے لیے آڑو ایک بہترین غذا ہے۔ آڑو کا استعمال معدے کی تیزابیت اور غذا کی نالی کی سوزش دور کرتا ہے، قبض تمام بیماریوں کی جڑ ہے، جن افراد کو قبض کی شکایت ہو وہ روازانہ شام میں آڑو کھائیں تو قبض میں افاقہ ہوگا۔

الرجی کی علامات کو کم کرے:

آڑو الرجی کی علامات کو کم کرنے میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔

ایک ریسرچ کے مطابق جب جسم کسی الرجی کا شکار ہوتا ہے تو جسم میں ایک کیمیکل خارج ہوتا ہے، یہ کیمیکل جسم کے دفاعی نظام کا حصہ ہے اور اس سے الرجی کی علامات جیسے چھینکیں، خارش یا کھانسی شروع ہوتی ہیں۔

تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ آڑو سے الرجی کی علامات کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے، کیونکہ وہ خون میں اس کیمیکل کے اخراج کی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

خون میں شوگر کی سطح کو کم کرے:

تحقیقی رپورٹس کے مطابق آڑو شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ انسولین کی مزاحمت کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔

مگر اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس زیادہ نہیں ہیں تاہم مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

کینسر سے بچاؤ:

آڑو میں موجود وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

دل کے لیے مفید:

روزانہ آڑو کھانا قلبی نظام کو بہتر بناتا ہے جس کے باعث دل مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ آڑو کا روزانہ غذا میں شامل ہونا ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

جلد اور وزن کم کرنے کے لیے مفید:

تحقیقی رپورٹس کے مطابق آڑو میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں اور جلد کو تر و تازہ رہنے میں مدد کرتے ہیں ۔
آڑو کا استعمال خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

صحت مند جلد ،بالوں، ناخنوں، توانائی میں اضافے اور وزن میں کمی کے لیے آڑو بہترین پھل ہے۔

مگر اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس زیادہ نہیں ہیں تاہم مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

آڑو اس موسم میں ہر جگہ با آسانی روز مرہ خوراک میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عائشہ ظہیر

متعلقہ پوسٹ