آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کر دیا

کورونا کی وبا کے باعث رواں سال آئی سی سی نے اپنے اجلاس میں اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس خبر سے شائقین کرکٹ میں اداسی کی لہر دوڑ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 ایونٹس اب سال 2021 اور 2022 میں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ابھی فی الحال 2021 اور 2022 کے ٹی 20 ایونٹس کے میزبان ملک کا اعلان نہیں کیا ہے۔ البتہ 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں ہونا تھا۔

بھارت میں ہونے والے 2023 ورلڈکپ (50 اوورز ) کی تاریخ کو بھی آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ جو کہ اب فروری، مارچ کے بجائے اکتوبر، نومبر میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منوسوانہے کا کہنا ہے کہ 50 اوورز ورلڈکپ کو ملتوی کر نے کا فیصلہ بھی آئی سی سی اور آئی بی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین کے کرکٹ ورلڈکپ کو فی الحال شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

عریشہ سہیل

میں کراچی یونیورسٹی سے ماسکمیونیکیشن میں بیچلرز ہؤنرز کر رہی ہوں ۔ نیوز ویب سائڈز اور اخبارات کے لئے کام کر چکی ہوں۔ بلاگ رائٹنگ میں دلچسپی رکھتی ہوں اور مختلف میگزین کے لئے بلاگز بھی لکھتی رہی ہوں۔مجھے کم عمری سے ہی صحافی بننے کا شوق تھا۔

متعلقہ پوسٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔